اردو

urdu

ETV Bharat / state

دو مئی کو نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں متحدہ اتحاد کی جیت کا جشن منایا جائے گا

نوا پاڑہ اسمبلی حلقے سے متحدہ اتحاد (کانگریس ) کے امیدوار شوبھنکر سرکار نے اپنی جیت کی سو فیصد امید کا اظہار کیا اور عام لوگوں کے لیے کچھ بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

exclusive interview of congress candidate subhankar sarkar says we shall win at any cost
دو مئی کو نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں متحدہ اتحاد کی جیت کا جشن منایا جائے گا

By

Published : Apr 5, 2021, 7:39 AM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں نے ووٹرز کی توجہ اپنی جانب راغب کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکے ہیں۔

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں بھی سیاسی سرگرمیاں کافی تیز ہو گئی ہے۔

نوا پاڑہ اسمبلی حلقے کے گیارولیا ٹاؤن میں انتخابی مہم کے متحدہ اتحاد (کانگریس ) کے امیدوار شوبھنکر سرکار نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

نوا پاڑہ اسمبلی حلقے سے متحدہ اتحاد (کانگریس ) کے امیدوار شوبھنکر سرکار نے اپنی جیت کی سو فیصد امید کا اظہار کیا اور عام لوگوں کے لیے کچھ بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

دو مئی کو نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں متحدہ اتحاد کی جیت کا جشن منایا جائے گا

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف ایک ایسا اتحاد بنایا گیا ہے جسے عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ نوا پاڑہ اسمبلی حلقے کا بہت برا ہے۔ اس سے پہلے ترنمول کی رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ترنمول کانگریس کے بعد اس حلقے پر بی جے پی کا قبضہ ہوا۔ لیکن انہوں نے بھی یہاں کے باشندوں کے لیے کچھ کیا۔

شوبھنکر سرکار کا کہنا ہے کہ نوا پاڑہ اسمبلی حلقے پر کانگریس پر دبدبہ رہا ہے اسی بنیاد پر ہی اس حلقے سے ہماری جیت ہوگی۔ کیونکہ ہم عام لوگوں کی رہائش، تعلیم اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں کانگریس اعلیٰ رہنماؤں کی عدم دلچسپی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اسی کوئی بات نہیں ہے۔ کانگریس ایک قومی پارٹی ہے اس کے پاس ہر سطح کے رہنما موجود جو اپنے دم پر انتخابات کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ اپنے اپنے کام کاج چھوڑ کر مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے اعلیٰ رہنما ایسے نہیں کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details