مغربی بنگال مدھیامک و ہائی مدرسہ بورڈ کے امتحان کا آغاز ہو چکا ہے۔ امتحان کے پہلے دن اردو کے پرچہ کے بعد زیادہ تر طلباء نے روایتی طور پر امتحانات ہونے پر خوشی کا اظہار کیا تو وہیں کچھ طالب علموں نے کہا کہ آن لائن کلاسسیز صحیح طور پر نہیں کرائی گئیں جس کی وجہ سے انہیں امتحانات کی تیاریوں کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ West Bengal Board of Madrasah Examination
دو برسوں کے بعد ریاست میں روایتی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔ کورونا وبا صورت حال میں بہتری آنے کے بعد دو برسوں بعد روایتی انداز میں آف لائن مدھیامک و ہائی مدرسہ کے امتحانات کا آج آغاز ہوا ہے۔
امتحانات کے پہلے دن امتحان مراکز سے باہر آکر طالب علموں نے خوشی کا اظہار کیا۔کولکاتا کے بینیا پوکھر میں واقع ہائی مدرسہ میں شہر کے مختلف مدارس کے طلبا امتحانات دینے پہنچے۔
طلبا کا کہنا ہے کہ دو برسوں سے آن لائن کلاسسیز چل رہی تھیں۔ امتحانات سے چند ایام قبل ہی آف لائن کلاسسیز کا آغاز ہوا۔ ہمیں خوشی ہے کہ آن لائن امتحانات کے بجائے روایتی انداز میں امتحانات ہو رہے ہیں۔
مغربی بنگال کے مدارس میں امتحان کا آغاز، طلبا میں خوشی کا ماحول ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے طالبہ نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ آف لائن امتحانات کرائے جا رہے ہیں، آن لائن امتحانات کی وجہ سے جو طلبا محنت نہیں کرتے تھے ان کو بھی اور محنت کرنے والے طالب علموں کو بھی ایک ہی طرح کے نمبرات مل رہے تھے، محنت کرنے والے طالب علموں کا نقصان ہو رہا تھا۔اب ہمیں اطمینان ہے کہ جو طالب علم محنت کرے گا اسی لحاظ سے انہیں نمبرات ملیں گے۔
وہیں کچھ طلبا نے کہا کہ ان کے مدارس میں کلاسس بہتر طورپر نہیں ہوئے،اور نہ ہی نصاب بھی مکمل ہوا ہے ۔آن لائن کلاسسیز ہوتے تھے۔بہت سے طالب علموں کے پاس اسمارٹ موبائل فون نہیں ہے۔ایسے میں ہمیں خوف لاحق ہے کہ ہمارا امتحان بہتر نہیں جائیگا۔