اردو

urdu

ETV Bharat / state

بابُل سُپریو کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان و سابق مرکزی وزیر مملکت بابُل سُپریو نے سیاست کے سبکدوشی کے ساتھ ساتھ رکن پالیمان کے عہدے سے بھی استتعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

By

Published : Jul 31, 2021, 5:58 PM IST

بابُل سُپریو
بابُل سُپریو

مغربی بنگال کے آسنسول سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بابُل سپریو نے سیاست سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے رکن پالیمان کے عہدے سے بھی مستعفی ہونے کی بات کہی۔

بابُل سُپریو نے یہ جانکاری سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی طرف سے الاٹ کی گئی سرکاری رہائش کو بھی ایک ماہ کے اندر خالی کر دیں گے۔

بابُل سُپریو نے کہا کہ سیاست میں آئے بغیر بھی سماجی و فلاحی کام کئے جاسکتے ہیں۔

بی جے پی رکن پارلیمان بابُل سُپریو نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا' الوداع! میں کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے نہیں جارہا ہوں۔ ٹی ایم سی، کانگریس، سی پی آئی (ایم)، کسی نے مجھے نہیں بُلایا۔ میں کہیں نہیں جا رہا ہوں۔ سماجی کام کرنے کے لیے سیاست میں ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ '

ABOUT THE AUTHOR

...view details