اردو

urdu

ETV Bharat / state

Former TMC MLA Moin Ul Haque ترنمول کانگریس پارٹی اندرونی اختلاف کا شکار: معین الحق - شمشیرگنج سے رکن اسمبلی منیرالاسلام

مرشدآباد ضلع کے جنگی پورمیں پارٹی کی تنظیمی اجلاس کے دوران فراکا سے سابق رکن اسمبلی معین الحق نے کہا کہ ان کی جماعت اس وقت اندرونی اختلاف کا شکار ہے۔ ٹی ایم سی مختلف گروپ میں تقسیم سے ہوچکی ہے۔انہوں نے ٹی ایم سی کے رہنماوں پر کانگریس کی حمایت کرنے کا الزام لگایا۔ EX TML MLA Moin Ul Haque

پارٹی اندرونی اختلاف کا شکار:معین الحق
پارٹی اندرونی اختلاف کا شکار:معین الحق

By

Published : Sep 26, 2022, 12:54 PM IST

مرشدآباد: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے جنگی میں ترنمول کانگریس کی تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنے کے ارادے سے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔شمشیرگنج سے رکن اسمبلی منیرالاسلام اور جنگی پور سے رکن ذاکر حسین سمیت ضلع کے تمام رہنماؤں نے اس جلسے میں شرکت کی۔EX TML MLA Moin Ul Haque Criticize Party Leaders In Murshidabad

جلسے کو خطاب کو کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی معین الحق نے کہا کہ پنچایت انتخابات سے قبل پارٹی انتشار کا شکار ہے ۔ہر آدمی اپنی اپنی بات منوانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کوئی پارٹی کے بارے میں سوچ نہیں رہا۔ لوگوں کو پہلے فیصلہ کرنا چاہئے کہ وہ ترنمول کانگریس میں رہ کر پارٹی کے لئے کام کریں گے یا پھر چوری چھپے کانگریس کی حمایت کریں گے۔ کانگریس حامی ترنمول کانگریس کے رہنماؤں سے ہمیں سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ وہ ترنمول کانگریس میں رہ کر کانگریس اور سی پی آئی ایم کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

دوسری طرف شمشیر گنج سے رکن اسمبلی منیر الاسلام نے کہاکہ پارٹی میں اختلافات کی باتیں بالکل بے بنیاد ہے۔ اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور سی پی آئی ایم کا صفایا کرکے تمام سیٹوں پر ترنمول کانگریس کو جیت نہیں ملتی۔ترنمول کانگریس کی تمام سیٹوں پر جیت پارٹی کے متحدہ ہونے کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تھریشور کے تھرور سے شروع

جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی زاکر حسین نے کہاکہ ہمیں پنچایت انتخابات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔اسمبلی انتخابات کی کامیابیوں کو پنچایت انتخابات میں بھی دوہرانے کی کوشش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اختلاف کی باتیں معین الحق کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔وہ اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں۔لیکن اہم بات یہ ہے کہ ہم متحد ہیں۔ EX TML MLA Moin Ul Haque Criticize Party Leaders In Murshidabad

ABOUT THE AUTHOR

...view details