اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان کے ڈی سنگھ گرفتار - انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کے ڈی سنگھ کو گرفتار کیا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان کے ڈی سنگھ کو بدعنوانی کے ایک معاملے میں گرفتار کر لیا۔

ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان کے ڈی سنگھ گرفتار
ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان کے ڈی سنگھ گرفتار

By

Published : Jan 13, 2021, 3:35 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اراکین اسمبلی، اعلی رہنماؤں کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش میں مصروف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان کے ڈی سنگھ کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان کے ڈی سنگھ کو پوچھ گچھ کے لئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر میں طلب کیا گیا تھا۔

ای ڈی کے افسران نے سابق رکن پارلیمان سے پوچھ گچھ کی۔ بعد ازاں انہیں بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ کے ڈی سنگھ کے خلاف بدعنوانی کا کوئی معاملہ ہے یا نہیں، اس بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ای ڈی پی ایم ایل اے کے معاملے کی تفتیش کرسکتی ہے۔ اسی کے تحت ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ کے ڈی سنگھ کا فی الحال پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس لئے اس معاملے میں زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کے ڈی سنگھ ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر 2014 میں راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان بنے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details