ترنمول کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر کھیل مدن مترا بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچے۔
سابق وزیر کھیل کے ساتھ دو ماہر ڈاکٹر بھی ساتھ تھے انہوں نے بھی دادا سے بات چیت کی۔
ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ سورو گنگولی کو دیکھ کر ایسا لگا کہ انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ وہ بالکل صحتیاب ہیں۔
وہ اچھی طرح سے بات چیت کر رہے ہیں۔ممکن ہے کہ انہیں بدھ تک ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
سابق وزیر کھیل مدن مترا نے کہا کہ سورو گنگولی ایک عظیم کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے تجربہ کار منتظمین بھی ہیں۔بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے پر کام کر چکے۔
انہیں انٹرنیشنل نیشنل کرکٹ کونسل کے صدر بننا چاہیے۔ سورو گنگولی میں بین الاقوامی کرکٹ کو سنبھالنے کی بھر پور صلاحیت ہے اس کا انہیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔
دوسری طرف نرسنگ ہوم کی سی ای او روپالی باسو نے شام کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ہے۔اس کے مطابق وہ بالکل صحتیاب ہو چکے ہیں۔