کولکاتا: مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے لبھ پور کے سابق رکن اسمبلی منیرالاسلام ریاست کی سیاست میں آہستہ آہستہ اپنی اہمیت کھو چکے ہیں۔ اس کے باوجود بہت سے لوگ اب بھی ان کی طاقتور موجودگی کو یاد کرتے ہیں۔ سابق رکن اسمبلی منیر الاسلام نے کہا کہ پولیس ان کے خلاف بار بار جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے۔ انہوں نے اسی شکایت کے ساتھ کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ جسٹس راج شیکھر منتھا کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ منیرالاسلام نے الزام لگایا کہ ریاست کی حکمراں جماعت پولیس کو کنٹرول کر رہی ہے۔
منیرالاسلام نے دعویٰ کیا کہ جب سے وہ بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں اس وقت سے لے کر آج تک انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔ انہوں نے عدالت سے اپیل کی کہ ان کے کیسز کی جلد سے جلد سماعت کی جائے۔ جسٹس نے درخواست منظور کر لی۔ جسٹس منتھا نے کہا کہ اگر فساد جیسے جرم کی شکایت ملتی ہے، تو پولیس فوری کارروائی کر سکتی ہے۔