اردو

urdu

ETV Bharat / state

EX Minister Partho Chatterjee سابق وزیرپارتھو چٹرجی21 ستمبرتک سی بی آئی حراست میں - اساتذہ كی تقرری میں بدعنوانی كے معاملے

علی پور کی سی بی آ ئی کی خصوصی عدالت نے مغربی بنگال کے سابق وزیر پارتھو چٹرجی کو21 ستمبرتک سی بی آ ئی حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔عدالت میں پیشی كے دوران سابق وزیرنے کہاکہ ان کی طبعیت ناساز ہے۔وہ میڈیا سے بات نہیں کرسکتے ہیں۔EX Minister Partho Chatterjee

سابق وزیرپارتھو چٹرجی21 ستمبرتک سی بی آئی حراست میں
سابق وزیرپارتھو چٹرجی21 ستمبرتک سی بی آئی حراست میں

By

Published : Sep 16, 2022, 8:00 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں ایس ایس سی كے ذریعہ پرائمری اور اپر پرائمری اسكولوں میں اساتذہ كی تقرری میں بدعنوانی كے معاملے كے انكشافات كے بعد حكمراں جماعت ترنمول كانگریس كی پریشانیاں كم ہونے كا نام نہیں لے رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ترنمول كانگریس كی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی كو گھیرنے كی كوششیں تیز كردی ہیں۔EX Minister Partho Chatterjee Sent To CBI Custody Till 21st September

ترنمول کانگریس کے سابق سنئیر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی کو علی پور میں واقع سی بی آ ئی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں پیشی کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

علی پور کی سی بی آ ئی کی خصوصی عدالت نے مغربی بنگال کے سابق وزیر پارتھو چٹرجی کو 21 ستمبرتک سی بی آ ئی حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

سی بی آئی کے وکیل نے عدالت سے سابق وزیر کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لینے کے لئے عدالت ست اپیل کی ۔سی بی آ ئی کا موقف ہے کہ ایس ایس سی کے ذریعہ پرائمیری اور اپر پرائمیری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری کا معاملے کی تفتیش کے لئے انہیں حراست میں لینا ضروری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Class Five Failed Man Riyaz Ul Sheikh پانچویں فیل ریاض الشیخ نے ہیلی کاپٹر بنا کر حیران کر دیا

سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیشی كے دوران سابق وزیرنے کہاکہ ان کی طبعیت ناساز ہے۔وہ میڈیا سے بات نہیں کرسکتے ہیں۔اس درمیان انہوں نے میڈیا پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ كلكتہ ہائی كورٹ میں سماعت كے دوران ترنمول كانگریس كے معطل رہنما اور سابق وزیر پارتھو چٹرجی اور ان كی قریبی دوست ارپیتا مكھرجی كو مزید 14 دنوں تك كے لئے جیل حراست میں ركھنے كا حكم دیاتھا۔ عدالت میں پیشی كے دوران سابق وزیر پارتھو چٹرجی نے اشاروں اور اشاروں میں اپنی پارٹی كے رہنماوں كو سبق سكھانے كی دھمكی دی۔EX Minister Partho Chatterjee In CBI Custody

ABOUT THE AUTHOR

...view details