اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق میئرکی ترنمول کانگریس میں واپسی کا قوی امکان

کولکاتامیونپسل کارپوریشن کے سابق مئیر اور موجودہ ایل ایل اے شوبھن چٹرجی کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی افواہ گرم ہے

سابق میئرکی ترنمول کانگریس میں واپسی کا قوی امکان

By

Published : Nov 16, 2019, 5:34 PM IST

ریاستی وزیر تعلیم اور ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل پارتھو چٹرجی سے بیساکھی بنرجی کی ملاقات کے بعد ایک بار پھر سابق میئرو ریاستی وزیر شوبھن چٹرجی کی ترنمول کانگریس میں جلد واپسی کی قیاس آرائی شروع ہوگئی ہے۔دونوں کے ذرائع کے مطابق اس کیلئے راہیں نکالی جارہی ہیں۔

چند مہینے قبل ہی شوبھن چٹرجی اور ان کی خاتون دوست بیساکھی بنرجی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔مگر اس وقت سے ہی دوونوں کے بی جے پی کے ریاستی رہنماوں سے اچھے تعلقات نہیں ہیں۔

کیوں کہ بیساکھی بنرجی کو بی جے پی کے ریاستی ہیڈ کوارٹر میں شوبھن چٹرجی کے ساتھ مدعو نہیں کیا گیا تھا۔اس وقت بیساکھی بنرجی نے دہلی میں بی جے پی کے ریاستی رہنماوں سے شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی توہین کی گئی ہے۔بنرجی نے عوامی سطح پر بھی ناراضگی ظاہر کی تھی۔

اس وقت بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے شوبھن چٹرجی اور بیساکھی بنرجی کو ”دال بھات“ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی ایک کو مدعو کرنے کا مطلب دونوں کو مدعو کرنا ہے۔

اس کے بعد سے ہی دونوں کے بی جے پی چھوڑ دینے کی قیاس آرائی تیز ہوگئی تھی۔شوبھن چٹرجی کی بی جے پی رہنماوں سے بہتر تعلقات قائم نہیں ہورہے ہیں۔

اس کے بعد ہی کالی پوجا کے موقع شوبھن چٹرجی نے ممتا بنرجی سے ملاقات کی تھی۔کولکاتا فلم فیسٹول کے افتتاحی تقریب میں بھی شوبھن چٹرجی اپنی خاتون دوست کے ساتھ موجود تھے۔

بیساکھی بنرجی نے ایک بار پھر ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی سے ملاقات کرکے قیاس آرائیوں کو تیز ہوگئی۔ملاقات کے بعد بیساکھی بنرجی نے کہا تھا کہ وہ اپنے کالج کے مسائل سے متعلق بات چیت کرنے کیلئے گئی تھیں۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو ان جیسے تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت نہیں ہے۔تاہم شوبھن چٹرجی اور بیساکھی بنرجی کی ترنمول کانگریس میں واپسی کے سوال پر پارتھو چٹرجی کچھ بھی کہنے سے گریز کرتے ہوئے نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ اس پر تبصرہ کرناضروری نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details