اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shan E Mohammedan Award: سابق فٹبالر سید نعیم الدین اور محمد فرید 'شانِ محمڈن ایوارڈ' سے سرفراز - شان محمڈن ایوارڈ

شہرۂ آفاق محمڈن اسپورٹنگ کی روایتی دعوت افطار کے موقع بھارتی قومی فٹبال ٹیم کے سابق عظیم فٹبالر اور کوچ سید نعیم الدین اور محمد فرید کو شانِ محمڈن اعزاز سے نوازا گیا۔ Shaan-e-Mohammedan Award to Syed Naimuddin and Farid

سابق فٹبالر سید نعیم الدین اور محمد فرید 'شان محمڈن ایوارڈ' سے سرفراز
سابق فٹبالر سید نعیم الدین اور محمد فرید 'شان محمڈن ایوارڈ' سے سرفراز

By

Published : Apr 24, 2022, 11:32 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کی جانب سے ہوم گراؤنڈ میں شاندار روایتی دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ محمڈن اسپورٹنگ کی روایتی دعوت افطار کے موقع پر بھارتی قومی فٹبال ٹیم کے سابق عظیم فٹبالر اور کوچ سید نعیم الدین اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے 1970-80 کی دہائی میں کولکاتا میدان میں اپنی غیرمعمولی صلاحیت کی بدولت بنگال کے فٹبال کے دیوانوں کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے محمد فرید کو شانِ محمڈن اعزاز سے نوازا گیا۔ Shaan-e-Mohammedan Award to Syed Naimuddin and Farid

سابق فٹبالر سید نعیم الدین اور محمد فرید 'شانِ محمڈن ایوارڈ' سے سرفراز

کلب انتظامیہ نے سابق فٹبالر محمد فرید کی خدمات کو اعتراف کرتے ہوئے سب سے پہلے انہیں شانِ محمڈن ایوارڈ کے ساتھ چیک اور خصوصی مومنٹو سے نوازا۔ اس کے بعد بھارتی قومی فٹبال ٹیم کے سابق عظیم فٹبالر اور کوچ سید نعیم الدین کو شانِ محمڈن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سابق فٹبالر اور قومی فٹبال ٹیم کے کوچ سید نعیم الدین نے کہا کہ 'اس تاریخی اعزاز کے لیے کلب انتظامیہ کا بہت شکر گزار ہوں، کلب انتظامیہ نے خدمات کا اعتراف کیا اور اس ایوارڈ سے نوازا۔' انہوں نے کہا کہ 'محمڈن اسپورٹنگ درست سمت میں گامزن ہے۔ دو تین سال اسی طرح گزرا تو یقین سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ بھارتی فٹبال میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔' Iftar by Mohammedan Sporting Club

سابق فٹبالر محمد فرید نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ شان محمڈن ایوارڈ ملنے پر بے حد خوش ہیں۔ اس کے لیے کلب انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 'تاریخی کلب محمڈن اسپورٹنگ کے لیے کھیلنا ہی کسی سے اعزاز سے کم نہیں ہے۔ بھارتی فٹبال میں محمڈن اسپورٹنگ سب سے زیادہ شیدائیوں والا کلب ہے۔' محمڈن اسپورٹنگ کے روایتی دعوت افطار کے موقع پر ریاستی ٹرانسپورٹ وزیر فرہاد حکیم، وزیر کھیل اروپ رائے، رکن پارلیمان ندیم الحق، رکن پارلیمان مالا رائے، رکن اسمبلی بابل سپریو کے علاوہ کلب کے جنرل سیکرٹری دانش اقبال سمیت دوسری شخصیات موجود تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details