اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sourav Ganguly کوئی بھی شخص ایک دن میں سچن تندولکر اور نریندر مودی نہیں بن سکتا - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدرسورو گنگولی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ایک انسان ساری زندگی کسی بھی عہدے پر فائذ نہیں رہ سکتا ہےان کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے۔وہ کب تک ایک عہدے پرکام کریں گے۔Sourav Ganguly

کوئی بھی شخص ایک دن میں سچن تندولکر اور نریندر مودی نہیں بن سکتا
کوئی بھی شخص ایک دن میں سچن تندولکر اور نریندر مودی نہیں بن سکتا

By

Published : Oct 14, 2022, 10:19 AM IST

کولکاتا:بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدرسورو گنگولی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ مستقبل میں کیا کریں گے لیکن کہا کہ وہ کچھ اور کریں گے۔ قیاس آرائی ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین کے عہدے کے لئے کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔EX Indian Captain Sourav Ganguly Opens Up After Losing President Post

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہا کہ کوئی بھی شخص ایک دن میں ماسٹر بلاسٹرسچن تناولکر یا پھر نریندر مودی نہیں بن سکتا ہے۔ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے کیونکہ وہ بھی ایک عام آدمی ہیں۔

کولکاتا میں ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سابق صدر نے کہا کہ ہر دور کا خاتمہ ہوتا ہے۔ ایک چیز ختم ہوتی ہے تو دوسری چیز کو شروع سے شروع کرنی پڑتی ہے۔ ایک دن میں کچھ بھی نہیں ہوتا ہے ۔ نریندر مودی ایک دن میں وزیراعظم نہیں بنے۔ سچن (سچن تندولکر) کی کامیابی کے پیچھے کڑی محنت اور قربانی ہے۔

سورو گنگولی نے اپنے دور میں بی سی سی آئی کی مختلف کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا‌کہ ہم نے آئی پی ایل کا انعقاد کوویڈ کے درمیان کیا، وہ بھی دوسرے ملک میں۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ حالانکہ گولڈ جیتنے کا سنہرا موقع تھا لیکن بدقسمتی سے اس میں ناکامی ملی۔خواتین ٹیم میں ورلڈ نمبر ون بننے کی بھر پور صلاحیت ہے۔

یہ بھی پڑھبیں:Women's IPL خواتین کا آئی پی ایل پانچ ٹیموں کے ساتھ منعقد ہو سکتا ہے

سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ کرکٹر کی حیثیت سے کامیابی کے بعد آٹھ سال تک CAB اور BCCI کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام کیا۔ لیکن سورو کو لگتا ہے کہ ایک کھلاڑی کے طور پر کھیلنا زیادہ مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں کھیلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کافی وقت دستیاب ہے۔ لیکن ایک بار جب آپ بطور کرکٹر آؤٹ ہو جاتے ہیں تو آپ کو دوسرا موقع نہیں ملتا۔ تاہم، منتظمین کے طور پر بہت سی چیزیں تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ آپ نے دیکھا کہ کرکٹ بدل گئی ہے۔

سورو پر امید ہیں کہ ہندوستانی مرد کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم مضبوط اور متوازن نظر آ رہی ہے۔EX Indian Captain Sourav Ganguly Opens Up After Losing President Post

ABOUT THE AUTHOR

...view details