اردو

urdu

Goalkeeper Nasim Akhtar urges for fresh talent: بین الاقوامی گول کیپر نسیم اختر کی کھلاڑیوں کو صلاح

بھارتی قومی فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر نسیم اختر نے کہا کہ ہمیں نئی نوجوان صلاحیتوں کو تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کی ضوروت ہے. اگر ہم اس تلاش میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یقیناً بنگال ایک بار پھر بھارتی فٹبال کا مرکز بن جائے گا. Ex India International Goalkeeper Nasim Akhtar Says We Should Search New Talent.

By

Published : Apr 25, 2022, 10:39 AM IST

Published : Apr 25, 2022, 10:39 AM IST

Updated : Apr 25, 2022, 12:32 PM IST

کولکاتا میں صلاحیت مند نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں: نسیم اختر
کولکاتا میں صلاحیت مند نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں: نسیم اختر

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع شہرۂ آفاق محمڈن اسپورٹنگ کلب کے سابق گول کیپر نسیم اختر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں کے مستقبل پر تبادلۂ خیال کیا. سابق گول کیپر نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ریاست مغربی بنگال کھیل کود کے معاملے میں دوسری ریاستوں کے مقابلے پچھڑ گئی ہے. اس کی کئی بنیادی وجہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی نوجوان صلاحیتوں کو تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلانے کی ضوروت ہے. اگر ہم اس تلاش میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یقیناً بنگال ایک بار پھر بھارتی فٹبال کا مرکز بن جائے گا. There is no shortage of talented youth in Kolkata: Naseem Akhtar

کولکاتا میں صلاحیت مند نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں: نسیم اختر


ان کا کہنا ہے کہ ہم نئی نوجوان صلاحیتوں کو ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں. ایسا نہیں ہے کہ بنگال میں نئے کھلاڑیوں کا ابھرنا بند ہو گیا ہے دراصل ہم تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں. سابق گول کیپر کے مطابق ملک کی دوسری ریاستوں میں صلاحیت مند نوجوانوں کو تلاش کرکے نکھارا جا رہا ہے. اس کے بعد مناسب تربیت فراہم کرکے مضبوط پلٹ فارم پر اتارا جا رہا ہے. جس دن ہم اپنی تمام تر توجہ مرکوز کر لیں گے بنگال ایک بار پھر بھارتی فٹبال کا مرکز بن جائے گا.


یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش اور خواہش ہے کہ بھارتی فٹبال ٹیم کو ایک ایسا نسیم اختر ملے جو لمبے عرصے تک قومی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرکے قوم و ملت کا نام روشن کرے.

Last Updated : Apr 25, 2022, 12:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details