کولکاتا: بھارت کے سابق فٹبال کھلاڑی پریمل ڈے 4 مئی 1941 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے پانچ میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ کوریا کے خلاف میچ میں ان کے واحد بین الاقوامی گول کی بدولت ہندوستان نے 1966 مرڈیکا کپ میں تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔
انہوں نے کلب کی سطح پر ایسٹ بنگال کی نمائندگی کرتے ہوئے 84 گول داغے۔ پریمل نے اپنے شاندار کیریئر میں کلکتہ فٹ بال لیگ اور آئی ایف اے شیلڈ تین تین بار جیتا۔ اس کے علاوہ وہ ڈیورنڈ کپ (دو بار) اور روورس کپ (تین بار) جیتنے والی ٹیموں کا حصہ رہے تھے۔ پریمل ڈے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر کلیان چوبے نے کہا، "پریمل ڈے کی موت ہندوستانی فٹ بال کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔