اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کی طبعیت نا ساز - یوم آئین کی تقریب کاانعقاد کیا گیا تھا

ریاستی اسمبلی میں یوم آئین تقریب میں شرکت کرنے کےلیے سابق ڈیٹی مئیر اور موجودہ کھاناکل سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اقبال احمد بے ہوش ہوکر سڑھیوں پر گرپڑے۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کی طبعیت نا ساز
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کی طبعیت نا ساز

By

Published : Nov 26, 2019, 6:56 PM IST

مغربی بنگال کے ریاستی اسمبلی میں یوم آئین کی تقریب کاانعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پرسابق ڈیٹی مئیر اور موجودہ کھاناکل سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اقبال احمد کی طعبیت اچانک بگڑگئی۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کی طبعیت نا ساز

رکن اسمبلی اقبال احمد بے ہوش ہوکر سڑھیوں پر گرپڑے۔ وہاں موجود لوگوں نے رکن اسمبلی کو اسمبلی ہاؤس میں لیے گیے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی طعبیت کامعاوئنہ کیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق پریشربڑھنے کی وجہ سے رکن اسمبلی کی طعبیت خراب ہوئی۔ ان کاسرچکردینے کی وجہ سے وہ سڑھیوں پرگرپڑے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ ان کی طبعیت بالکل ٹھیک ہے۔ انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ دوتین دنوں میں وہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔

ڈاکٹرکاکہنا ہے کہ تین دنوں قبل اقبال احمد ایک غیرسرکاری ہستپال میں زیرعلاج تھے۔ یوم آئین کی تعریب میں شرکت کے لیے ہستپال سے چھٹی لے کر آئے تھے۔

واضح رہے کہ اقبال احمد ترنمول کانگریس کے سابق سرکرہ رہنما اور سابق وزیر مرحوم سلطان احمد کے چھوٹے بھائی ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details