اردو

urdu

ETV Bharat / state

EX CPIM leader Razaq Mollah بنگال کے مسلمانوں میں نوشاد صدیقی کی مقبولیت میں اضافہ

سی پی آئی ایم کے سابق رہنما رزاق ملا نے کہاکہ انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی اس وقت مسلمانوں میں سب سے مقبول رہنما ہیں۔ ان کی گرفتاری اور 42 دنوں تک جیل میں رہنے کے بعد نوشاد صدیقی اپوزیشن رہنماوں میں سب سے مشہور اور اہم ہو گئے ہیں۔ اس کے لئے ایک پارٹی ذمہ دار ہے۔

بنگال کے مسلمانوں میں نوشاد صدیقی کی مقبولیت میں اضافہ
بنگال کے مسلمانوں میں نوشاد صدیقی کی مقبولیت میں اضافہ

By

Published : Mar 24, 2023, 11:59 AM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں انڈین سیکولر فرنٹ کا نوشاد صدیقی کی شکل میں ایک رکن اسمبلی ہے۔جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی اس وقت مغربی بنگال کے مسلمانوں کے درمیان سب سے اہم اور مشہور رہنما ہو گئے ہیں۔آنے والے دنوں میں بنگال کی سیاست میںنوشاد کو کسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔مذکرہ باتیں سی پی آئی ایم کے سابق رہنما رزاق ملا نے کہی ۔

بنگال کے سابق وزیر رزاق ملا نے کہاکہ آپ نے دیکھا نہیں جب نوشاد صدیقی جیل میں تھے اس وقت سینکرون لوگوں ان کے انتظار میں جیل کے باہر کھڑے رہتے تھے۔جب دن ان کی ضمانت پر رہائی ہوئی اس وقت جیل کے باہر ہزاروں لوگ استبقال کے لئے کھڑے تھے ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ انہیں چاہتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔

سی پی آئی ایم کے رہنما نے کہاکہ سیاسی تجزیہ کار بھی یہ ہی کہتے ہیں کہ گرفتاری کے بعد سے ان کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ بھانگوڑ میں ہزاروں لوگ ٹوٹی پھوٹی گاڑیوں کے ساتھ ریلی نکالی۔یہ سب کیا ہے۔ان باتوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔لوگوں کی آواز اور حمایت کو طاقت کی بدولت کچلنے کی غلطی کی جارہی ہے۔

سینئر سیاستدان رزاق مولا نے کہاکہ مغربی بنگال کی سیاست میں تبدیلی آئی ہے۔چند لوگ بنگال کی سیاست پر قابض ہونے کی کوشش کر رہےہیں اسی وجی سے نوشاد جیسے رہنماوں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:MP Adhir Choudhary Louds For Alliance کانگریس کا لفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد پر زور

غور طلب ہے کہ رزاق ملا کسی زمانے میں سی پی آئی ایم کے بے باک رہنما اور وزیر رہے ہیں۔لیکن 2011 میں لفٹ فرنٹ کی 34 سالہ حکومت کا خاتمہ ہوا تو وہ سرگرم سیاست سے دور ہوں گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details