اردو

urdu

ETV Bharat / state

Babul Supriyo in WB Cabinet : بابل سپریو کو ممتا بنرجی کی کابینہ میں جگہ ملنے کی قیاس آرائی تیز - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

بالی گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی بابل سپریو کو ممتا بنرجی کی کابینہ میں شامل کیے جانے کو لے کر قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔ بدھ کے روز کابینہ میں تبدیلی متوقع ہے۔ Ex BJP MP Babul Supriyo

بابل سپریو کو ممتا بنرجی کی کابینہ میں جگہ ملنے کی قیاس آرائی تیز
بابل سپریو کو ممتا بنرجی کی کابینہ میں جگہ ملنے کی قیاس آرائی تیز

By

Published : Aug 2, 2022, 1:41 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں سیاسی اتار چڑھاؤ کے درمیان ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بدعنوانی کے الزام میں گرفتار پارتھ چٹرجی کی گرفتاری کے بعد ریاستی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز اپنی کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے چند نئے چہروں کو شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے حالانکہ ابھی تک اس کا واضح طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ex BJP mp now tmc mla babul supriyo may get ministry in mamata Banerjee cabinet
یہ بھی پڑھیں:


اسی درمیان بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیر بابل سپریو MP Babul Supriyo کو ممتا بنرجی کی کابینہ میں شامل کیے جانے کو لے کر قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔ بدھ کے روز کابینہ میں تبدیلی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بالی گنج اسمبلی سے ضمنی انتخابات میں جیت درج کر چکے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی بابل سپریو کے ریاستی کابینہ میں شامل کیے جانے کا روشن ہے۔

مسلم اکثریتی پارلیمانی حلقہ آسنسول سے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان بابل سپریو سات برسوں تک مرکزی وزیر رہ چکے ہیں۔انہیں وزارت سنبھالنے کا خاصا تجربہ ہے۔اسی بنیاد پر ان کا مغربی بنگال کا وزیر بننے کا امکان روشن ہے۔ دوسری طرف شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی پارتھو بھومک اور مرشد آباد ضلع کے جنگی پور سے رکن اسمبلی زاکر حسین کو بھی ممتا بنرجی کی کابینہ میں جگہ دی جا سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details