اردو

urdu

ETV Bharat / state

افغانستان کی سابق وزیر تعلیم بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں شرکت کریں گی

افغانستان کی سابق زیر تعلیم رنگنا حامیدی کولکاتا کے نیوٹاون میں ہونے والی بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں شرکت کریں گی۔ افغانستان کی سابق وزیر تعلیم بزنس سمٹ میں شرکت سے قبل ہی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔ Afghanistan EX Education Minister Rangina Hamidi

افغانستان کی سابق وزیر تعلیم بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں شرکت کریں گی
افغانستان کی سابق وزیر تعلیم بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں شرکت کریں گی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 4:26 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کے قریب نیوٹاون میں آج سے دو روزہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ کا آغاز ہو گا۔ صنعت و تجارت کے محکمے کے ذرائع کے مطابق ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی پہلے ہی کرادی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہیرانندنی گروپ کے سینئر عہدیدارنرنجن ہیرانندانی صنعتی کانفرنس میں موجود رہیں گے۔

اس کے علاوہ آئی ٹی سی گروپ کے سنجیو پوری، آر پی سنجیو گوئنکا گروپ کے چیئرمین سنجیو گوئنکا، چٹرجی گروپ کے چیئرمین پورنندو چٹوپادھیائے، امبوجا نیوٹیا گروپ کے چیئرمین ہرش وردھن نیوٹیا، جے ایس ڈبلیو گروپ کے سجن جندال اور ملک کےدیگر معروف صنعت کاروں کا ایک گروپ ٹریڈ بنگال ورلڈ کانفرنس میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔

مغربی بنگال محکمہ صنعت و تجارت کے مطابق افغانستان کی سابق زیر تعلیم رنگنا حامیدی کولکاتا کے نیوٹاون میں ہونے والی بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں شرکت کریں گی۔افغانستان کی سابق وزیر تعلیم بزنس سمٹ میں شرکت سے قبل ہی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔

رنگنا حامید اس وقت امریکہ میں رہتی ہیں اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے ہیں۔2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے سے قبل اشرف غنی کی حکومت میں وزیر تعلیم رہ چکے ہیں۔وہ شروع سے ہی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہیں ہیں۔حامیدی کے والد قندھار کے مئیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:'بہادر شاہ ظفر نے ہندوستان کی ازادی کی تحریک کو جلا بخشی'

مغربی بنگال محکمہ صنعت و تجارت کے مطابق رنگنا حامیدی کے سماجی خدمات اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے چلائی جارہی مہم کی وجہ سے انہیں بنگال گلوبل بزنس سمٹ میںشرکت کے لئے خصوصی طور پر دعوت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details