مغربی بنگال میں آکسیجن پارلر کی دوڑ لگ گئی ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے آکسیجن پالر کے افتتاح کا سلسلہ جاری ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی بھیانک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع اس کی زد میں ہیں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر مغربی بنگال حکومت نے 16 مئی سے 30 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔تاکہ دوسری لہر کی رفتار پر کسی بھی قیمت پر قابو پایا جا سکے۔
دوسری طرف ریاست میں آکسیجن پارلر کی دوڑ لگ گئی ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے آکسجین پارلر کے افتتاح کا سلسلہ جاری ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 33 میں ترنمول کانگریس کے سینیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے دو سو بیڈ پر مشتمل آکسیجن پارلر کا افتتاح کیا۔