مغربی بنگال: مالدہ ضلع کے انگلش بازار میونسپلٹی کے نئے بورڈ کے قیام کے چار مہینے کے اندر اندر عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو انجام دے کر ریکارڈ منافع حاصل کیا ہے۔ انگلش بازار میونسپلٹی نے چند مہینوں کے اندر ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض ساڑھے تین مہینے میں ساڑھے چار کروڑ روپے کی آمدنی کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے۔Municipality Incomes Four and a half crore in 3 Months
میونسپلٹی کے چیئرمین نرنجن گھوش نے کہا کہ میونسپلٹی کی تاریخ کے اب تک کی یہ ریکارڈ آمدنی ہے۔ اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تھا، ہمارے لیے یہ خوشی اور حوصلہ افزائی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپلٹی میں بورڈ کے قیام کے بعد سے ہی ذرائع آمدنی پر توجہ مرکز کرنے کی کوشش کی گئی، تمام ذمہ داران نے اس کے لیے جی توڑ محنت کی اور اس میں انہیں کامیابی ملی۔