اردو

urdu

ETV Bharat / state

Enforcement Directorate انوبرتا منڈ ل کو دہلی لے جانے کےلیے ای ڈی کوشاں - غربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

انوبرتا منڈل کو گائے اسمگلنگ معاملے میں گرفتار کرنے کے بعد ای ڈی انہیں دہلی لے جانا چاہتی ہے۔اس کے لئے جمعہ کو، ای ڈی کے وکیل نے دہلی کے رائس ایونیو کورٹ میں بیر بھوم ضلع ترنمول صدر کے نام پر پروڈکشن وارنٹجاری کرنے کے لئے درخواست دی۔Enforcement Directorate

انوبرتا منڈ ل کو ای ڈی دہلی لے جانے کی کوشش میں
انوبرتا منڈ ل کو ای ڈی دہلی لے جانے کی کوشش میں

By

Published : Nov 19, 2022, 3:00 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبرتا منڈل جو گائے کی اسمگلنگ کے معاملے میں جیل میں ہیں، تقریباً پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعدای ڈی نے گرفتار کر لیا تھا۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ترنمول لیڈر انوبرتا کو آسنسول میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ Enforcement Directorate Want Interrogate TMC MLA Anubrata Mondal In Delhi

لیکن بعد میں تفتیش کاروں کے ذرائع کے مطابق بیر بھوم کے ضلع ترنمول صدر نے گرفتاری میمو پر دستخط نہیں کیے تھے۔ اس لئے ای ڈی کے اہلکار آسنسول میں عدالت جانے کے بجائے جمعہ کی صبح دہلی روانہ ہو گئے۔ اس کا مقصد راجدھانی کی ای ڈی عدالت سے عدالت میں حاضر ہونے کا وارنٹ جاری کرکے انوبرتا کو دہلی لانا ہے۔ ای ڈی کے وکیل نے بھی رائس ایونیو کی عدالت میں اسی طرح کی درخواست دائر کی تھی۔ تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق آسنسول اصلاحی مرکز میں انوبرتا منڈل سے پوچھ گچھ کے دوران جو معلومات سامنے آئیں ۔اس سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ تفتیش کار جمعہ کو عدالت سے 'پروڈکشن وارنٹ' جاری کرنا چاہتے تھے اور انوبرتا کو ہفتہ یا اتوار تک دہلی لانا چاہتے تھے۔ لیکن تفتیش کاروں کو چار دن انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ عدالت نے ای ڈی کی درخواست کو قبول کیا اور کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ قانونی ماہرین کے ایک حصے کے مطابق س مدت کے دوران انوبرتا سپریم کورٹ سے ای ڈی کی درخواست کے خلاف 'تحفظ' مانگ سکتے ہیں۔ اس صورت میں ترنمول لیڈر سے پوچھ گچھ کے لیے دہلی لانے کا منصوبہ قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ED Arrest Anubrata Mondal سی بی آئی کے بعد ای ڈی نے انوبرتا منڈل کو گرفتار کیا

انوبرتا کے باڈی گارڈ سہگل حسین، جو گائے کی اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا کو بھی ای ڈی اسی حکمت عملی کا استعمال کرتے ہوئے دہلی لے آئی تھی۔ مرکزی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق، تفتیش کار داوی، سہگل اور انوبرتو سے آمنے سامنے پوچھ گچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیںEnforcement Directorate Want Interrogate TMC MLA Anubrata Mondal In Delhi

ABOUT THE AUTHOR

...view details