اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای ڈی نے ترنمول کی رکن پارلیمان  کو طلب کیا - رکن پارلیمان

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں مالی لین دین کی جانچ کررہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان شتابدی رائے کو سمن جاری کرتے ہوئے ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

ای ڈی نے ترنمول کی رکن پارلیمان  کو طلب کیا

By

Published : Jul 8, 2019, 5:22 PM IST


ای ڈی کے ذرائع کے مطابق شتابدی رائے کو 12جولائی کو پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ایجنسی یہ جاننا چاہتی ہے کہ شتابدی رائے نے شاردا گروپ سے کتنا روپیہ لیا تھا اور یہ رقم کیوں لی گئی ہے۔

ای ڈی کے پاس ایسے کئی دستاویز ہاتھ لگے ہیں جس کے مطابق شتابدی رائے نے شارداگروپ سے بڑے پیمانے پر روپے لے رکھے ہیں۔

بیر بھوم سے لگاتار تین مرتبہ کامیاب ہونے والی شتابدی رائے کو ای ڈی نے 12 جولائی کو سی جی او کمپلیکس میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔شتابدی رائے شاردا گروپ کی برانڈ ایمبسڈر تھیں۔ایجنسی کے مطابق کمپنی او ر شتابدی رائے کے درمیان مالی لین دین کے ثبوت ہیں۔

ایجنسی یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے دونوں کے درمیان کس قسم کا معاہدہ تھا اور جو رقم لی گئی ہے وہ معاہدے کے مطابق ہے یا پھر زیادہ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details