کولکاتا:مغربی بنگال میں جانچ ایجنسیوں بالخصوص انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی اساتذہ تقرری اسکام میں چھاپہ ماری کارروائی جارہی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شہر میں اور اس کے آس پاس تقریباً سات مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اس گھپلے کی تحقیقات کرنے والی وفاقی ایجنسی نے صبح سے ہی کولکتہ اور اس کے آس پاس کے سات مقامات پر بیک وقت چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔ ان لوگوں کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر پرسنا رائے سمیت اس گھپلے میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ دلال رقم جمع کرکے مختلف پتوں پر منتقل کرتے تھے۔
ای ڈی کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں سنٹرل آرمڈ فورسز (سی آر پی ایف) کی مدد سے کولکتہ کے مشرقی کنارے پر نیو ٹاؤن اور نیا آباد میں تلاشی مہم شروع کی۔