ذرائع کے مطابق پرسنجیت روز ویلی کے گروپ کے پروگراموں میں نظرآتے تھے اور اس گروپ کی پرڈیوس فلموں میں بھی انہوں نے اداکاری کی تھی۔ پرسنجیت کو بنگلہ فلموں کے ون مین کہا جاتا ہے۔انہوں نے 200فلموں میں اداکار کی جس میں کچھ ہندی فلمیں بھی شامل ہیں۔
جمعرات کو ایک اور اداکارہ ریتو پرنا سین سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔انہوں نے روز ویلی گروپ اور ان کے درمیان ہوئے مالی لین کی وضاحت پیش کی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں حاضر ہوئے پرسنجت چٹرجی جنوری میں مشہور پرڈیوسٹر اور ڈسٹری بیوٹر سریکانت مہتا کو روز ویلی چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس سے قبل مدن مترا سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
سی بی آئی نے کئی اور لوگوں کو نوٹس جاری کررکھا ہے۔روز ویلی اور شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس 2013میں منظر عام پر آئے تھے۔ان گھوٹالوں کی وجہ سے بنگال میں بحران آگیا تھا۔ان دونوں گروپ نے زیادہ روپے واپس کرنے کا لالچ دینے پر مارکیٹ سے بڑے پیمانے پر روپے وصول کیے تھے۔
روز ویلی گروپ کے چیرمین گوتم کندو کو2015میں گرفتار کیا گیا تھا۔جب کہ شاردا گروپ کے چیرمین سدیپتو سین کو بدعنوانی کیس سامنے آنے کے چند دنوں بعد ہی اپریل 2013میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔