ای ڈی کے دفتر میں پیش ہونے سے قبل ریتو پرنا سین گپتا نے کہا کہ انہیں ا ی ڈی سمن ملا ہے۔میں اس لیے یہاں آئی ہوں اور اس سے زیادہ میں کچھ نہیں بول سکتی ہوں۔
ای ڈی کے ذرائع کے مطابق روز ویلی گروپ نے کئی ٹالی ووڈ فلموں کو پرڈیوس کیا تھا۔ریتو پرسنا سین گپتا کی آرگنائزیشن اور روز ویلی گروپ کے درمیان مالی لین دین ہوئے ہیں۔مرکزی جانچ ایجنسی اسی سے متعلق جاننا چاہتی ہے۔