کولکاتا:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ راہل نوین دوپہر دمدم ہوائی اڈے پر پہنچے .یہاں انہوں نے ای ڈی کے تین عہدیداروں کے ساتھ ایک گھنٹے تک میٹنگ کی۔ اس کے بعد وہ رات کے آرام کے لیے ہوٹل روانہ ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی سربراہ زمینی حقیقت کا جائزہ لینے کے لیے افسران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ ای ڈی کے کولکتہ کے دفتر نے پہلے ہی جمعہ کو دو مقامات پر ہونے والے حملوں کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ بھیجی تھی۔ ان میں سے 24 پرگنہ میں سندیش کھالی ہے جہاں ای ڈی کے اہلکار کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف پر حملے کی سازش رچنے کا ملزم شاہجہان شیخ رہتا اور دوسرا بونگاؤں میں جہاں میونسپلٹی کے سابق سربراہ شنکر ادیہ عرف ڈاکو رہتا ہے۔سندیش کھالی میں تلاشی آپریشن چھوڑ کر ای ڈی افسران جان کے خوف سے واپس لوٹ آئے تھے۔ جبکہ بونگاؤں کی ٹیم نے راشن تقسیم گھپلہ میں ملوث ہونے کے الزام میں ادیہ کو گرفتار کرلیا۔