ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے شھبندو ادھکاری کے استعفیٰ دینے کے فوراً بعد اپنی رہائش گاہ کالی گھاٹ میں ہنگامی میٹنگ طلب کی۔
اس میٹنگ میں ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری اور وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی، پارٹی کے ریاستی صدر سبرتو بخشی، شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم کے علاوہ دوسرے اہم موجود تھے۔
امکان تھا کہ شھبندو ادھکاری کے استعفیٰ دینے کے بعد فرہاد حکیم کو وزیر ٹرانسپورٹ بنایا جائے گا، لیکن ممکن نہیں ہو سکا۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ٹرانسپورٹ، داخلہ اور ماحولیاتی وزارت سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔
کالی گھاٹ میں ہونے والی میٹنگ میں شھبندو ادھکاری کے استعفی دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آگے کی حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا گیا۔