اردو

urdu

ETV Bharat / state

چار ریاستوں اور پڈوچیری میں انتخابات کا بِگُل بجا - etv bharat

چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا نے کہا کہ 'چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے میں ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔'

sunil arora
sunil arora

By

Published : Feb 26, 2021, 5:15 PM IST

Updated : Feb 26, 2021, 5:53 PM IST

الیکشن کمیشن کے ذریعے آسام، مغربی بنگال، تامل ناڈو، کیرالا اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں انتخابات کرائے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا نے کہا کہ چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں انتخابات ہوں گے۔

انہوں کہا کہ آسام ، مغربی بنگال، تامل ناڈو ،کیرالا اور پڈوچیری میں انتخابات ہوں گے۔ حفاظت کے تمام انتظامات کیے جائیں گے اور کووڈ 19 کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ انتخابات عمل میں لائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی پولنگ کی مدت میں ایک گھنٹہ بڑھا جائے گا۔

سنیل ارورا نے بتایا کہ آسام اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی پولنگ 27 مارچ، دوسرے مرحلے کی پولنگ یکم اپریل اور تیسرے مرحلے کی پولنگ 6 اپریل کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

سنیل ارورا نے کہا کہ کیرالا میں 6 اپریل کو پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

تامل ناڈو میں ایک ہی مرحلے میں یعنی 6 اپریل کو تمام نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

پڈوچیری میں 6 اپریل کو انتخابات ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

مغربی بنگال میں آٹھ مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کی پولنگ 27 مارچ، دوسرے مرحلے کی پولنگ یکم اپریل، تیسرے مرحلے کی پولنگ 6 اپریل، چوتھے مرحلے کی پولنگ 10 اپریل، پانچویں مرحلے کی پولنگ 17 اپریل، چھٹے مرحلے کی پولنگ 22 اپریل، ساتویں مرحلے کی پولنگ 26 اپریل، آٹھویں اور آخری مرحلے کی پولنگ 29 اپریل کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا نے کہا کہ 'چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقے میں ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔'

آسام میں 126 نشستوں پر انتخابات ہوں گے

مغربی بنگال میں 294 نشستوں پر انتخابات ہوں گے

تامل ناڈو میں 232 نشستوں پر انتخابات ہوں گے

کیرالا میں 140 نشستوں پر انتخابات ہوں گے

مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کی 30 نشستوں پر انتخابات ہوں گے

Last Updated : Feb 26, 2021, 5:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details