اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتہ: مکان گرنے سے بزرگ خاتون ہلاک - elderly woman died due to house collapse

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ میں شدید بارش کی وجہ سے زندگی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Aug 27, 2020, 4:55 PM IST

آج صبح بلیاگھاٹ میں 100 برس سے زیادہ پرانی تین منزلہ عمارت زمین بوس ہونےسے ایک بزرگ خاتون کی موت ہوگئی اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ 150 برس پرانا مکان 55 بیلیا گھاٹ مین روڈ پر واقع تھا جہاں کان گرنےسے ملبے میں دبےسے ایک 70 سالہ بزرگ خاتون پرتیما ساہا کی موت ہوگئی۔

خاتون کو این آر ایس اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

فائربریگیڈ اور قدرتی آفات اہلکاروں نے خاتون کے بیٹے ،اس کی بیوی اور ان کے بیٹے کو صحیح سلامت نکال لیا جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

مقامی افسروں نے الزام لگایا کہ کنبے کے اراکین کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے مکان کی مرمت کو روکا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:مغربی بنگال: کورونا سے 24 گھنٹے میں 55 افراد کی موت

افسر مستقبل میں اس طرح کے حادثے کو روکنے کےلئے خستہ حال مکانوں کو گرانے کے بارے میں غور کررہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details