پرولیا:مغربی بنگال کے پرولیا ضلع کے سنتھالدہی تھانہ علاقے میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک معمر خاتون کے اپنے مردہ بیٹے کے ساتھ ایک ہفتے تک کمرے میں بند رہنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔Woman stays with son's body for a week in Bengal's Purulia
سنتھالدہی تھانہ علاقے میں رہنے والی توسو داس نام کی ایک معمر خاتون کو گزشتہ ہفتے سوموار کو آخری مرتبہ دیکھا گیا تھا۔ایک ہفتے کے بعد ان کے گھر سے بدبو آنے پر پڑوسیوں نے مقامی تھانے کی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
معمرخاتون اپنے مردہ بیٹے کے ساتھ ایک ہفتے تک کمرے میں بند رہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔مکان کا صدر دروازہ اندر سے بند تھا۔پولیس کھڑکی توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوئی۔ایک شخص کی لاش فرش پر پڑی ہوئی دیکھی گئی۔لاش کے پاس ہی معمر خاتون بیہوشی کی حالت میں پائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Sachin Pilot Meets Sonia Gandhi سونیا گاندھی سے سچن پائلٹ کی ملاقات، کہا پارٹی راجستھان پر مثبت فیصلے کرے گی
پولیس نے معمر خاتون کو پرولیا بلک ہسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ زیر علاج ہے۔معمرخاتون کے بیٹے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔پولیس نے کہاکہ شخص کی ایک ہفتہ پہلے موت ہو چکی تھی۔لاش سے سڑ چکی تھیی اس کی وجہ سے بدبو آنے لگی تھی ۔پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم چل سکتی ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ گھر سے بدبو آنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ معمر خاتون بیمار تھی ۔پہلے شہ ہوا کہ ان کی موت ہوئی ہے ۔لیکن کے آنے کے بعد پتہ چلا کہ ان کے اکلوتے بیٹے کی موت ہوئی ہئ اور وہ (معمر خاتون ) گزشتہ ایک ہفتے سے اپنے بیٹے کی لاش کے ساتھ کمرے میں بند تھی ۔
Woman stays with son's body for a week in Bengal's Purulia