مغربی بنگال كے شمالی كولكاتا كے ناركل ڈانگہ تھانہ علاقے میں پروموٹرنگ كولے كرہوئے جھگڑے كے دوران آٹھ ماہ كی حاملہ خاتون كے پیٹ پرلات مارنے كے الزام میں پولیس نے ترنمول كانگریس كے حامی سمیت سات لوگوں كو گرفتاركرلیا۔حاملہ خاتون كولكاتا میڈیكل كالج اینڈ ہسپتال میں زیراعلاج ہے۔ ڈاكٹروں نے خاتون اور اس كے پیٹ میں پل رہے بچے كی حالت تشفی بخش بتائی ہے۔Eight-month pregnant woman kicked in the stomach at narkeldanga in Kolkatas
كولكاتا پولیس كے ڈی سی(ای ایس ڈی) پریہ براتا راو نے كہاكہ ناركل ڈانگہ تھانہ علاقے میں حاملہ خاتون كے پیٹ پر لات مارنے كے معاملے میں سات لوگوں كو گرفتار كیا گیا ہے۔اس معاملے میں مزید لوگوں كی گرفتاری عمل میں آسكتی ہے۔ پولیس پورے معاملے كی تفتیش كر رہی ہے۔