کولکاتا:مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا میں عید الفطر اور عیدالاضحی کی نماز کولکاتا کے ریڈ روڈ میں ادا کی جاتی ہے جس میں پورے کولکاتا سے مسلمان نماز ادا کرنے کے لیے پہنچتے ہیں لیکن کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ دو برسوں سے ریڈ روڈ میں نماز ادا نہیں کی جاسکی۔ کولکاتا کے ریڈ روڈ میں برسوں سے عیدالفطر اور عیدالاضحی کی نماز کا اہتمام کلکتہ خلافت کمیٹی کرتی ہے۔ اس سال دو برسوں کے وقفے کے بعد کلکتہ خلافت کمیٹی کے اعلان کے مطابق کولکاتا کے ریڈ روڈ میں میں عیدالاضحی کی نماز کل صبح 8.30 بجے ادا کی جائے گی۔
Eid ul Adha Prayer in Red Road: ریڈ روڈ میں دو برس بعد عیدالاضحی کی نماز ادا کی جائے گی
کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ دو برس تک کولکاتا کے ریڈ روڈ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جاسکی تھی لیکن اس مرتبہ کلکتہ خلافت کمیٹی Calcutta Khilafat Committee نے اعلان کیا ہے کہ کولکاتا کے ریڈ روڈ پر روایتی طور پر عیدالاضحیٰ کی نماز کی کل صبح 8.30 بجے ادا کی جائے گی۔
کلکتہ خلافت کمیٹی
امام عیدین قاری فضل الرحمان عید کی نماز پڑھائیں گے۔ کلکتہ خلافت کمیٹی کے اسسٹنٹ سیکریٹری محمد اسحاق ملک نے کہا کہ عید الاضحی 2022 ریڈ روڈ میں نماز ادا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کلکتہ خلافت کمیٹی مسلمانوں سے گذارش ہے کہ پر امن طور پر عیدالاضحیٰ منائیں اور اپنے براداران وطن کا خیال رکھیں کسی کی دل آزاری نہ ہو اس کا خیال رکھیں بہت خوشی کی بات ہے کہ ایک بار سے ہم ریڈ روڈ میں دو برسوں کے بعد عید الاضحی کی نماز ادا کریں گے۔