مغربی بنگال:مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں جوش و خروش کے ساتھ عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، قربانی کے موقع پر ریاست کے تمام اضلاع میں حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا گیا۔ شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، مرشدآباد، مالدہ، شمالی دیناج پور سمیت بیشتر مسلم اکثریتی اضلاع میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ Eid ul Adha Celebrated in Kolkata
مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی گئی شمالی 24 پرگنہ ضلع کے گارولیا جمع مسجد کے امام اور و قاری مولانا ارشد قمر القاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارت ایک چمن ہے اور اس خوبصورت چمن کو باقی رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ مولانا و قاری ارشد قمر القاسمی نے کہا کہ 'اس چمن میں ہر طرح کے پھول ہیں جیسے ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی ان کے درمیان اتحاد و اتفاق قائم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ 'تعلیم کی بدولت ہر مشکل آسان کر سکتے ہیں۔ ہمیں تعلیم پر سب سے زیادہ زور دینا چاہیے تاکہ ہمارے بچے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکے۔ دوسری طرف نوری مسجد کے امام اور مدرسہ عربیہ ملیہ کے سربراہ مولانا جہانگیر مصباحی نے کہا کہ 'اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم سبھوں کو ایک ساتھ عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ حکومتی گائیڈ لائن پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں سے قربانی کے موقع پر احتیاط کرنے کی بھی اپیل کی جا رہی ہے۔ نوری مسجد انتظامیہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سنئیر ایڈوکیٹ علی حیدر انصاری نے کہا کہ 'حکومتی ہدایت کے مطابق قربانی کیا جا رہا ہے تاکہ کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہو۔'