اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid Milan Programme گارولیا ٹاؤن میں عید ملن کا انعقاد - گارولیا ٹاون میں عید ملن کا انعقاد

شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن میں ترنمول کانگریس کے رہنما شرافت حسین کی نگرانی میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

گارولیا ٹاؤن میں عید ملن کا انعقاد
گارولیا ٹاؤن میں عید ملن کا انعقاد

By

Published : Apr 25, 2023, 11:39 AM IST

گارولیا ٹاون میں عید ملن کا انعقاد

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال میں ماہ رمضان المبارک کے بعد اب عید ملن پارٹی کی بہاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ گلی کوچوں میں کسی نا کسی تنظیم اور اداروں کی جانب سے عید ملن پارٹی کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن میں ترنمول کانگریس کے رہنما شرافت حسین کی نگرانی میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ترنمول کانگریس کے رہنما شرافت حسین نے کہا کہ عید ملن پارٹی کے انعقاد کا مقصد بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے۔گارولیا کی سرزمین ہمیشہ سے ہی بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کی عمدہ مثال رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں گارولیا ٹاؤن ایک مثالی شہر کے طور پر مشہور ہے۔ کیونکہ ہم بھائی چارہ میں یقین رکھتے ہیں اور اس کے فروغ کے لیے کام کرتے ہیں۔ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Nitish Mamata Meeting نیتش کمار اور تیجسوی یادو کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے ملاقات

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے گارولیا ٹاؤن میں عیدملن کی تقریب کی شروعات کی۔ مستقبل میں اور بہتر طریقے عید ملن پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا اور آپسی بھائی چارہ کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ شمالی 24 پرگنہ او بی سی سیل کے جنرل سیکریٹری سمراٹ پاٹھک ، شمالی 24 پرگنہ ضلع کے منارئٹی سیل کے سیکریٹری سکندرناز، گارولیا میونسپلٹی کے نائب چیئرمین اشوک سنگھ، کونسلر سنجے سنگھ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور مقامی باشندوں نے عید ملن کی تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details