کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں تمام طلباء اور ماہرین تعلیم نے مرکزی حکومت کے اقلیتی طبقوں کے طلباء کے لیے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو بند کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ نریندر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ مودی کی بی جے پی حکومت اقلیت مخالف اقدامات کر رہی ہے تاکہ اقلیتی طبقے اعلیٰ تعلیم سے محروم رہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مرکزی حکومت مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو روکنے کے لیے بے چین ہے۔ educationist And Students Protest After Maulana Azad National Fellowship Discontinue
انہوں نے کہا کہ مرکزی اقلیتی وزیر اسمرتی ایرانی نے گزشتہ آٹھ دسمبر کو لوک سبھا میں مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ برائے اعلیٰ تعلیم بنیادی طور پر مسلم، بدھ مت، جین، سکھ، عیسائی اور پارسی برادریوں سے تعلق رکھنے والے معاشی طور پر پسماندہ طلباء کو فراہم کی جاتی ہے۔ وہ یہ اسکالرشپ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے حاصل کرتے تھے۔ سچر کمیٹی کی سفارشات کے بعد یو پی اے حکومت نے 2006 میں ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے نام سے اس اسکالرشپ کو شروع کیا۔