ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں مہینوں بعد تعلیمی اداروں اور اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں ایک بار پھر شروع گئی ہے۔ اساتذہ اور طالبات کو گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی رفتار پر سست پڑنے کے بعد حالات میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔ اس کے مدنظر ریاستی حکومت نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا۔ Garolia Municipal Girls High School
ریاستی حکومت کی جانب سے نئے گائیڈ لائن بھی جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے تحت اساتذہ اور طالبات کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مغربی بنگال میں مہینوں بعد اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال اس کے ساتھ ساتھ آٹھویں اور بارہویں جماعت کے طالبہ و طلبہ ہی اسکول آ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر حالات مکمل طور پر بہتری تک اسکول آنے کے لئے کوئی دباؤ نہیں ہوگا۔
مغربی بنگال میں مہینوں بعد اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال یہ بھی پڑھیں:
گارولیا میونسپل گرلس ہائی اسکول کی ہیڈ مسٹریس روپا منڈل نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال کی گئی ہے۔
مغربی بنگال میں مہینوں بعد اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال انہوں نے کہا کہ بچیوں اور ان کے گارجین کو اس کی تمام جانکاری دی گئی ہے۔ انہیں کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے کرنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔ میں بچیوں کی واپسی سے اسکولوں میں رونقیں دوبارہ واپس لوٹ آئی ہے۔
گارولیا مل ہائی سیکنڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹر سدانند شاہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں صاف صفائی کو یقینی بنانے کے بعد ہی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کی گئی ہے۔ Exclusive Interview with ETV Bharat
غورطلب ہے کہ گزشتہ سال کے مئی کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے مدنظر ریاست میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے تین فروری سے ریاست بھر میں اسکولوں اور اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کی دوبارہ بحالی کے لئے تمام تر تیاریاں کی گئی تھی۔ ریاستی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اسکولز وغیرہ میں صاف صفائی کے کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔