مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھن کھڑے نے ایک تقریب میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کہاکہ تعلیمی اداروں اورتعلیم کو تشدد سے پاک رکھنے کی اپیل کی ہے ۔تاکہ ریاست میں تعلیم کا ماحول خوشگوار بن سکے۔
گورنر نے کہاکہ درگاش بغیر کسی تنازعہ کے تعلیم وتربیت کے فرائض انجام دیتے رہے تو یہ سب سے بڑی بات اور کامیابی ہے ۔ اس کے آگے تمام کامیابیاں کمترسمجھی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ میرے کہنے کا غلط مطلب نہ نکالاجائے۔ میرے کہنے کا مطلب ہے کہ نیورسٹی میں ریگنگ کے لیے کوئی جگہ نہ ہو ۔ اس سے نیے طالبات کو دشواریوں سا منا کرنا پڑ تاہے۔
گورنر کے مطانق میں آج درگاپور میں واقع یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبات سے ملاقات کی اورانہیں یقین دلانے کی کوشش کی کہ درش گاہوں میں ریگنگ جیسی نام کی کوئی چیز نہیں ہوگی۔
'تعلیمی اداروں کو تشدد سے پاک رکھنے کی اپییل' انہوں نے کہاکہ میں اس طرح کی حرکتوں پر خود نظررکھوں گا۔میں کسی بھی طرح سے ریگنگ کے کیس کو ہلکے میں نہیں لے سکتا ہوں۔یہ ایک سنگین معاملہ ہے جس پر پردہ ڈالنا نہیں جا سکتا ہے۔
گورنر مغربی بنگال نے میڈیا خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ پر ریگنگ روکنے کی تمام ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ انہیں ہی اس پر قابو پانے کے لیے کوشش کرنی ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو تمام سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ وہ صرف یونیورسٹی کوتشدد سے پاک رکھنے کی کوشش کریں ۔
گورنرجگدیہ دھن کھڑے نے کہاکہ میں میڈیا کی بڑی عزت کرتاہوں۔ میڈیا میں سماج میں بدلاوٗ میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ میں نے میڈیا کے ذریعہ ہی یونیورسٹی میں سنئیراسٹوڈنٹس نیورسٹی کیمس میں آنے والوں کو تشدد کا شکار بناتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ یہ غلط ہے۔ مغربی بنگال کے تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ریگنگ کے واقعے پر قابو پانے کی ضرورت ہے ورنہ صدرجمہوریہ ہند سے شکایت کروں گا۔