اردو

urdu

ETV Bharat / state

Notice To Group D Employees گروپ ڈی کے 1698ملازمین کو نوٹس - کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت

کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد محکمہ تعلیم 1698 گروپ ڈی ملازمین کو نوٹس جاری کرے گا۔ محکمہ کی طرف سے 23 دسمبر کو ایک رہنما خطوط جاری کیا گیا ہے۔ Notice To Group D Employees

گروپ ڈی کے 1698ملازمین کو نوٹس
گروپ ڈی کے 1698ملازمین کو نوٹس

By

Published : Dec 27, 2022, 6:38 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد محکمہ تعلیم 1698 گروپ ڈی ملازمین کو نوٹس جاری کرے گا۔ محکمہ کی طرف سے 23 دسمبر کو ایک رہنما خطوط جاری کیا گیا ہے۔ جسے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ انسپکٹرز (DIs) کو بھیج دی گئی ہیں۔Education Department Issue Notice To 1698 Group D Employees After Calcutta High Court Order

اطلاعات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے مختلف اسکولوں میں تعینات گروپ ڈی کے 1698 افراد کو نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ محکمہ کی طرف سے 23 دسمبر کو ایک رہنما خطوط جاری کیا گیا ہے۔

یہ ہدایات مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ انسپکٹرز (DIs) کو بھیج دی گئی ہیں۔ یہ رہنما خطوط ہائی کورٹ کے ایک حالیہ حکم کے پیش نظر بھیجے گئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ سی بی آئی جانچ میں گروپ ڈی کے عہدوں پر کام کرنے والے 1,698 لوگوں کو نوٹس جاری کئے جائیں۔

مرکزی تفتیشی ایجنسی کی جانچ میں ان 1698 افراد کی بھرتی میں بے ضابطگیاں پائی گئیں۔محکمہ ا سکول ایجوکیشن نے گائیڈ لائنز کے ساتھ فہرست میں شامل تمام افراد کے نام جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ اس وقت کس سکول میں کام کر رہے ہیں۔ ڈی آئی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر تک اپنا کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں اس کے ساتھ عدالتی حکم کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Calcutta High Court جعلی ٹیچر کی فہرست والد اور اسکول کے نام کے ساتھ شائع کرنے کی ہدایت

عدالت نے سی بی آئی کوتقرری گھوٹالے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی۔گروپ ڈی میں کی گئی تقرری میں سی بی آئی نے گڑبڑی کی تقرری کی ہے۔ محکمہ اسکول انتظامیہ کے مطابق اس نوٹس کا مطلب یہ ہے کہ ان افراد کو ان کی پوزیشن واضح کی جارہی ہے۔انہیں عدالت میں اپنے آپ کو صحیح ثابت کرنا ہوگا۔Education Department Issue Notice To 1698 Group D Employees After Calcutta High Court Order

ABOUT THE AUTHOR

...view details