کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے پچ کیوریٹرسوزین مکھرجی نے کہا کہ وہ گلابی گیند سے اس پچ پر کھیلنے کے سلسلے میں پرجوش ہیں اور ان کا خیال ہے کہ دونوں ہی ٹیموں کو پچ پر فائدہ پہنچے گا۔
مکھرجی نے کہا کہ عام طور پر یہاں کرکٹ لال گیند سے اور محدود اوور میں سفید گیند سے کھیلا جاتا ہے لیکن گلابی گیند کے لئے بھی ایڈن گارڈن کی پچ تیار ہے۔ بی سی سی آئی کے چیف کیوریٹر آشیش بھومک بھی پہلے گلابی گیند کے مقابلے کے لیے شہر میں موجود ہیں اور انہوں نے تیاریوں اور پچ کا بھی جائزہ لیا۔گلابی گیند پر زیادہ روگن کی وجہ اس کے سوئنگ زیادہ کرنے کی امید ہے، ایسے میں تیز گیندبازوں کو اس سے فائدہ مل سکتاہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے میچ میں محمد سمیع، امیش یادو اور ایشانت شرما کافی کامیاب رہے تھے۔