مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرریوں میں بڑے پیمانے پبدعنوانی کے انکشافات کے بعد اب مویشی اسمگلنگ کی تحقیقات کی وجہ سے سیاسی افراتفری مچی ہوئی ہے۔Cattle Smuggling Case بردوان ضلع کے آسنسول میں واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل کی پیشی کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کے باڈی گارڈ (پولیس کانسٹیبل)کے پاس دو سو کروڑ روپے کی جائیداد کی جانچ جاری ہے۔
اسی درمیان سی بی آئی اورانفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل اور ان کے باڈی گارڈ سیگل حسین کو آمنے سامنے بیٹھا کر پوچھ گچھ اور مویشی اسمگلنگ کے معاملے کو دہلی منتقل کرنے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل اوران کے سابق سیکیورٹی اہلکار سیگل حسین سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ان دونوں کو ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھا کر پوچھ گچھ ضروری ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔