کولکاتا: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں ایک بار پھر مشکل میں نظر آ رہیں ہیں۔ مرکزی ایجنسی نے سیون سینس انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر راکیش سنگھ کو بھی اسی تاریخ کو صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔ یہ سمن بزرگ شہریوں کے ایک گروپ کے ذریعے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) میں شکایت درج کرانے کے بعدہوا، جس میں رئیل اسٹیٹ فرم سیون سینس انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ پر الزام لگایا گیاتھا۔ انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ اس نے شہر کے شمال مشرقی حصے میں نیو ٹاو¿ن علاقے میں فلیٹ فراہم کرنے کا وعدہ کرکے دھوکہ دہی کی۔
مبینہ طور پر محروم گھر خریداروں کی شکایات ملنے کے بعد، ای ڈی نے اپنی طرف سے اس معاملے پر ایک انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ (ای سی آئی آر) دائر کی۔ مرکزی ایجنسی کو ملی شکایات کے مطابق فرم نے مبینہ طور پر سرمایہ کاروں سے چار سال کے اندر رہائشی فلیٹ دینے کا وعدہ کرکے کروڑوں روپے اکھٹا کئے لیکن وہ وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔