اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bengal SSC Scam: وزیر پارتھو چٹرجی کی جائیداد کے انکشافات کا سلسلہ جاری - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کہا کہ تفتیش جوں جوں آگے بڑھ رہی ہے توں توں ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی کی جائیداد سے متعلق نئے نئے انکشافات کا سلسلے جاری ہے۔ Partha Chatterjee Hundred Crore Property

ED on Partha Chatterjee
ED on Partha Chatterjee

By

Published : Jul 26, 2022, 11:31 AM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرریوں میں بدعنوانی کی تفتیش جوں جوں آگے بڑھ رہی ہے توں توں نئے نئے انکشافات کے سلسلے بھی جاری ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کہا کہ ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرریوں میں بدعنوانی کے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔تفتیش کے دوران کئی اہم معلومات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس سی میں بدعنوانی کا معاملہ اندازے سے بہت بڑا ہو سکتا ہے۔ وزیر پارتھو چٹرجی Bengal minister Partha Chatterjee کی جائیداد سے متعلق نئے نئے انکشافات کے سلسلے جاری ہے جس میں سات مکان اور بیس بیگھہ زمین کا پتہ چلا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے مطابق ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی کی جائیداد کی تفتیش جاری ہے۔ابھی تک تقریباً سو کروڑ روپے کی جائیداد کا پتہ چل سکا ہے۔آنے والے دنوں میں اس کی تعداد میں اضافہ ہو جائے تو کوئی تعجب کی بات نہیں ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف ایمس کے ڈاکٹروں کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی کو اڈیشہ کے بھوبھنیشور لے جایا جا رہا ہے۔ ان سے وہاں ہی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی ٹیم نے ترنمول کانگریس کے وزیر پارتھو چٹرجی سے طویل پوچھ گچھ کی تھی۔اسی دوران انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے وزیر کی قریبی دوست ارپیتا مکھرجی کے مکان سے 21 کروڑ 80 لاکھ روپے برآمد کی تھی، اس کے دوسرے دن ہی ترنمول کانگریس کے رہنما پارتھو چٹرجی کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details