کولکاتا:مغربی بنگال کے وزیر رتھن گھوش طویل عرصے تک مدھیم گرام میونسپلٹی کے چیئرمین رہے ہیں۔ اس وقت مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی میونسپلٹی میں ملازمین کی تقرری میں ہوئی بے ضابطگی کی جانچ کررہی ہے۔ای ڈی نے جمعرات کی صبح تقریباً 6 بجے وزیر خوراک کی مائیکل نگر رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی کے اہلکار 5 گاڑیوں میں رتھن کے گھر پہنچے۔ ای ڈی کی کارروائی کے بارے میں راتھین نے میڈیا سے کہاکہ ’’وہ پہلے بھی مختلف جگہوں پر چھاپے مار چکے ہیں۔ لیکن انہیں کچھ نہیں ملا ہے۔راج بھون ابھیان کو ناکام بنانے کیلئے یہ سب کئے جارہے ہیں ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، 2021 میں تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد رتھین گھوش کو ممتا بنرجی کی کابینہ میں جگہ دی گئی ۔ اس سے پہلے رتھن گھوش طویل عرصے تک مدھیم گرام میونسپلٹی کے چیئرمین تھے۔
صرف رتھن کے گھر میںہی نہیں، مرکزی تفتیشی ایجنسی کی 10 سے 12 ٹیمیں بارہ نگر، سالٹ لیک سمیت کل 12 مقامات پر چھاپے مارے گئےہیں۔ ای ڈی کے افسران میونسپل کارپوریشن گوپال سہر کے امرت نگر گھر کی بھی تلاشی لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ ای ڈی کی ایک ٹیم برہان نگر میونسپل کارپوریشن کی چیرپرسن اپرنا مولیکی کے گھر کے بھی تلاشی لی ہے۔ ای ڈی نے ٹیٹا گڑھ ٹاؤن کے سابق چیئرمین پرشانت چودھری کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے ۔ 12 سال تک چیرمین رہنے کے بعد رتھن گھوش کو 2022کے اسمبلی انتخابات کے بعد انہیں ریاستی وزیر بنادیا تھا۔