کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع بنکشال عدالت نے ترنمول کانگریس کے رہنما اور وزیر جیوتی پریہ ملک کو 10 دنوں تک کے لئے ای ڈی کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔وزیر جیوتی پریہ ملک پیشی کے دوران عدالت میں کرسی سے گرگئے ۔جج نے انہیں دس دنوں کیلئے ای ڈی کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔
جیوتی پریہ ملک کے وکیل نے عدالت میں سوال جواب کے سیشن کے دوران کہاکہ ہماری درخواست ہے کہ ان کے علاج کے لیے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے ان کا علاج سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں کیا جائے۔ ای ڈی کے وکیل نے جواب دیا،نہیں ہوسکتا ہے ۔ ہم نے پہلے دیکھا ہے کہ ایس ایس کے ایم اسپتال میں کیا ہوتا ہے۔
ای ڈی کے وکیل نے کہا کہانہیں کمانڈ ہسپتال دکھایا جائےگا۔ جج نے کہاکہ کمانڈ ہسپتال بہت اچھا ہے۔ میڈیکل بورڈ 24 گھنٹے کے اندر کمانڈ ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل تشکیل دیا جائے۔ انہیں جسمانی معائنہ کرانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:Bengal minister Jyotipriya Mallick Arrested راشن گھپلہ معاملے میں بنگال کے وزیر جیوتی پریہ ملک گرفتار
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے وزیر جنگلات جیوتی پریہ ملک کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کی سالٹ لیک رہائش گاہ سے جمعہ کے روز اعلی الصبح مبینہ طور پر ریاست میں واقع کروڑوں روپے کے راشن تقسیم گھپلے کے سلسلے میں طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا مسٹر ملک کو پہلے سی جی او کمپلیکس لے جایا گیا اور بعد میں ہیلتھ چیک اپ کے لیے ای ایس آئی اسپتال لے جایا گیا، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مسٹر ملک نے اپنی گرفتاری کے بعد کہا کہ میرے خلاف ایک گہری سازش کی گئی ہے