کولکاتا: مرکزی تفتیشی ایجنسی نے شانتنو کی گرفتاری کے 59 دن بعد اور آیان کی گرفتاری کے 49 دن بعد چارج شیٹ پیش کی ہے۔ پیر کو ای ڈی نے علی پور سٹی سیشن کورٹ میں بھرتی بدعنوانی کیس میں سات ملزمان کے خلاف 113 صفحات کی چارج شیٹ پیش کی۔ چارج شیٹ میں اس معاملے میں گواہوں کے طور پر 34 ناموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ گزشتہ جنوری میں بالاگڑھ میں شانتنور کے گھر کی ای ڈی حکام نے تلاشی لی تھی۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق شانتنو کے گھر سے 300 امیدواروں کی فہرست برآمد ہوئی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق اس معاملے میں افسران نے شانتنو سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ لیکن ای ڈی کو شانتنو کے بیان میں کئی خامیاں پائی گئیں۔
اس کے بعد اس کی گرفتاری کے فیصلے کیا گی۔ 3 مئی کو ای ڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 300 لوگوں کی فہرست کے علاوہ 26 ملازمت کے امیدواروںکی فہرست شانتنو کو دی گئی تھی۔ ای ڈی کے وکیل نے عدالت میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ بالا گڑھ کے نکالے گئے ترنمول یوتھ لیڈر شانتنو نے 26 لوگوں کو فہرست میں لانے کے لئے تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے لئے تھے۔ ای ڈی نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ یہ رقم بنیادی طور پر پرائمری اور اپر پرائمری اسکولوں میں غیر قانونی بھرتیوں کے لیے دی گئی تھی۔