اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sweta Chakraborty اساتذہ تقرری گھوٹالہ معاملہ میں آیان شیل گرفتار، شویتا چکرورتی پر ای ڈی کی نظر - مغربی بنگال میں اساتذہ کی تقرری

اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ترنمول کانگریس کے رہنما کے قریبی آیان شیل کو گرفتار کرلیا ہے۔اس کی گرفتاری کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو سویتا چکرورتی پر نظر ہے۔سویتا چکرورتی کو ایان سیل کی قریبی بتائی جاتی ہے۔ED Eye On Sweta Chakraborty

اساتذہ کی تقرری گھوٹالہ: آیان شیل گرفتار،ای ڈی کی سویتا چکرورتی پر نظر
اساتذہ کی تقرری گھوٹالہ: آیان شیل گرفتار،ای ڈی کی سویتا چکرورتی پر نظر

By

Published : Mar 21, 2023, 7:00 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کی جانچ کا دائرہ جیسے جیسے وسیع ہوتا جارہا ہے ٹھیک ویسے ویسے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماوں اور ان کے قریبی لوگوں کے ملوث پائے جانے کا انکشاف کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اساتذہ کی تقرری بدعنوانی کے معاملے میں آیان شل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ای ڈی کو اب ان کی گرل فرینڈ سویتا چکرورتی کی تلاش ہے ۔ای ڈی کی سویتا چکرورتی پر کافی دنوں سے نظر تھی۔

ساتھ ہی سنسنی خیز معلومات ای ڈی کے ہاتھ لگی۔ ہفتہ کو ای ڈی نے آیان کے سالٹ لیک میں کرایہ کے مکان کی تلاشی لی۔ ای ڈی کے ذرائع کے مطابق آیان کو اپنی گرل فرینڈ کی طرف سے ایک پیغام موصول ہوا جس سے ٹھیک ایک دن پہلے یعنی جمعہ کو ای ڈی کی چھاپہ ماری سے متعلق پیشگی وارننگ بھی تھی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم اسی بنیاد پر سویتا چکرورتی پر شبہ ہوا۔ ایان کی گرل فرینڈ کو ای ڈی کی چھاپہ ماری کی خبر پہلے سے کیسے ملی؟ ای ڈی کی خفیہ کارروائی سے متعلق اہم معلومات کون لیک کر رہا ہے اس کو لے کر بھی کنفیوژن ہے۔

ذرائع کے مطابق آیان اور اس کی گرل فرینڈ کی چیٹ ہسٹری ای ڈی کے ہاتھ میں آئی ہے۔ وہاں دیکھا گیا کہ سویتا چکرورتی نے آیان کو آگاہ کیا تھا کہ ای ڈی کی ٹیم کسی بھی وقت چھاپہ ماری کر سکتی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ سویتا چکرورتی کو پیشگی چھاپہ ماری کے بارے میں کیسے معلوم چلا۔

یہ بھی پڑھیں:Teachers Recruitment Scam اساتذہ کی تقرری کا معاملہ، ہگلی میں متعدد مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details