شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نیوٹاون کے کیسٹو پور میں واقع ایک کرائے کے مکان میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔ تقریباً دو کروڑ روپے نقد برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان میں سنتوش یادو اور ساگر یادو شامل ہیں۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق ساگر گیمنگ ایپ اسکینڈل کے ملزمین میں سے ایک ہے۔ اس کا دوست سنتوش ہے۔ یہ دونوں جھارکھنڈ کے رہنے والے ہیں۔ لیکن کلکتہ میں رہتے تھے ۔ ان کے پاس سے لاکھوں روپے برآمد ہوئے ہیں۔
جھارکھنڈ میں گیمنگ ایپس سے متعلق شکایات درج کی گئی تھی۔ ای ڈی نے اس جانچ کے بعد بدھ کو کیشت پور میں چھاپہ مارا۔ ایک شخص کے گھر سے 1 کروڑ 85 لاکھ روپے برآمد کیا۔ رابن نامی شخص کلکتہ کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔ رقم کے علاوہ ای ڈی نے اس گھر سے موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد کئے ہیں۔