اردو

urdu

ETV Bharat / state

Manik Bhattacharya مانک بھٹاچاریہ کو 28 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا - مغربی بنگال میں ایس سی سی

بنکشال کورٹ نے ایس ایس سی اسکام میں گرفتار ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اوراسٹاف سلیکشن کمیشن کے سابق چیئرمین مانک بھٹاچاریہ کو 14 دنوں کےلئے عدالتی حراست میں رکھنے کا حکم دیا ۔Manik Bhattacharya In Jail Custody

مانک بھٹاچاریہ کو جیل حراست
مانک بھٹاچاریہ کو جیل حراست

By

Published : Oct 25, 2022, 7:40 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں ایس سی سی کے ذریعہ پرائمیری اور اپر پرائمیری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کی جانچ جوں جوں آگے بڑھ رہی ہے توں توں ترنمول کانگریس اور اس کے رہنماوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ED Appeals To Bankshal Court To Send Manik Bhattacharya In Jail Custody

انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور اسمبلی اوراسٹاف سلیکشن کمیشن کے سابق چیئرمین مانک بھٹاچاریہ کو سیالدہ کی بنکشال کورٹ میں پیش کی ۔ای ڈی نے مانک بھٹاچاریہ کو مزید 14 دنوں کے لئے عدالتی حراست میں بھیجنے کی اپیل کی ۔

سیالدہ کی بنکشال کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹر کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہاکہ مانک بھٹاچاریہ پہلے ہی 28 اکتوبر تک جیل حراست میں ہیں۔ ان کی عدالتی حراست میں مزید توسیع کرنے کا کیا مطلب ہے۔ بنکشال عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت دی کہ مانک بھٹاچاریہ کو عدالت میں دوبارہ 28 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:WhatsApp Services Down دو گھنٹے بعد ملک بھر میں واٹس ایپ سروس بحال

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور اسٹاف سلیکشن کمیشن کے سابق چیئرمین مانک بھٹاچاریہ کو ایس ایس سی اسکام میں ملوث پائے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اس سے قبل ترنمول کانگریس کے معطل رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی کو ایس ایس سی اسکام میں گرفتار کیا تھا۔اس کے علاوہ شمالی بنگال یونیورسٹی کے وائس چانسلر،سابق ایس ایس سی کے چیئرمین کلیان موئے گنگولی بدعنوانی کے الزام میں جیل میں ہیں۔ED Appeals To Bankshal Court To Send Manik Bhattacharya In Jail Custody

ABOUT THE AUTHOR

...view details