مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے چھٹے مرحلے میں 22 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ اس دوران سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ ریاست کے چار اضلاع کے 43 اسمبلی حلقوں کے لیے 22 اپریل کو پولنگ ہوگی۔
سجاتا خان منڈل اور شیانتن باسو کی انتخابی تشہیری مہم پر پابندی الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کمیشن نے چھٹے مرحلے میں سکیورٹی انتظامات اور انتخابی مہم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے اور ترنمو کانگریس کی رہنما سجاتا خان منڈل اور بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری شیانتن باسو پر چوبیس گھنٹوں کے لیے انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی عائد کر دی۔
سجاتا خان منڈل اور شیانتن باسو کی انتخابی تشہیری مہم پر پابندی ترنمول کانگریس کی رہنما سجاتا خان منڈل اور بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری شیانتن باسو پر 18 اپریل کو شام 7 سے 19 اپریل 7 بجے شام تک پابندی عائد رہے گی جبکہ وہ اس دوران انتخابی مہم میں شرکت نہیں کرسکتے۔
سجاتا خان منڈل پر ایک ٹی وی شو کے دوران شیڈول کاسٹ طبقے سے متعلق متنازعہ بیان دینے کا الزام ہے۔ وہیں شیانتن باسو پر انتخابی مہم کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد پابندی کے بعد سجاتا خان منڈل اور شیانتن باسو چھٹے مرحلے کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے کیونکہ 19 اپریل کو انتخابی تشہیری مہم کا آخری دن ہوگا۔