انڈین سپر لیگ 21-2020 میں مہم کی شروعات کرنے سے پہلے ایسٹ بنگال کے برطانوی کوچ روبی فاولر اپنی ٹیم کی تشکیل سے خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘میگا ٹورنامنٹ آئی ایس ایل کے لئے تشکیل کردہ ٹیم سے خوش ہوں، امید ہے کہ ہماری ٹیم کی کارکردگی توقع کے مطابق ہو گی۔ ’
روبی فاولر کا کہنا ہے کہ ‘ ہم نے مضبوط اور متوازن ٹیم بنانے کی کوشش کی اور اس میں ہمیں کامیابی ملی۔’
برطانوی کوچ کا کہنا ہے کہ 'آئی ایس ایل کے پہلے میچ میں تین مرتبہ کی چمپئین ٹیم اے ٹی کے موہن بگان کے خلاف میدان میں اترنا ہے۔ '
انہوں نے امید ظاہر کی کہ 'پہلا میچ جیت کر میگا ٹورنامنٹ فاتحانہ آغاز کریں گے اس کی سب سے بڑی وجہ ہمارے پاس مضبوط اور متوازن ٹیم ہے۔'
ایسٹ بنگال کے کوچ ٹیم کی تیاری سے خوش - East bengal coach
ایس سی ایسٹ بنگال کے کوچ روبی فاولر آئی ایس ایل کے لئے بنائی گئی ٹیم سے خوش ہیں۔
ایسٹ بنگال کے کوچ ٹیم کی تیاری سے خوش
واضح رہے کہ27 نومبر کی شام کولکاتا کی کٹر حریف ٹیمیں اے ٹی کے موہن بگان اور ایس سی ایسٹ بنگال آئی ایس ایل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ '