اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈورنڈ کپ میں ایسٹ بنگال کا فاتحانہ آغاز - ڈورنڈ کپ

اسٹار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہونے کے باوجود ایسٹ بنگال کو آرمی ریڈ کے خلاف ڈرونڈ کپ 2019 فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں جیت کے لیے بڑی مشقت کرنی پڑی۔

ڈورنڈ کپ میں ایسٹ بنگال کا فاتحانہ آغاز

By

Published : Aug 3, 2019, 7:25 PM IST

ایسٹ بنگال نے آرمی ریڈ کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں دو۔صفر سے شکست دے کر ڈورنڈ کپ2019 میں فاتحا نہ آ غاز کیا ۔

سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گیے ڈورنڈ کپ2019 کے دوسر ے میچ میں ایسٹ بنگال اور آر می ریڈ کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہو ا۔

اسٹار کھلاڑیوں پرمشتمل ایسٹ بنگال کو آرمی ریڈ کے خلاف سخت آزمائش سے دوچار ہونا پڑا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہو ا۔

دونوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود پہلے ہاف میں دونوں جانب سے کوئی گول نہیں ہوسکا اور اسکور 0۔0 رہا۔

دوسر ے ہاف میں آر می ریڈ کے کھلاڑیوں نے غیر متوقع انداز میں کھیل کامظاہرہ کر تے ہوئے ایسٹ بنگال کوکھل کر کھیلنے کاموقع فراہم نہیں کیا۔

کھیل کے 83 ویں منٹ پر آر می ریڈ کے گول کیپر شانوس کوریڈ کارڈ دیکھا کر میدان سے باہر کردیا گیا۔ 84 ویں منٹ پر سنٹوس نے فری کک کے ذریعہ گول کرکے ایسٹ بنگال کو ایک صفر کی سبقت دلا ئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ موہن بگان نے محمڈن اسپو رٹنگ کو ڈورنڈ کپ کے افتتاحی میچ میں دوصفر سے شکست دی تھی۔

کھیل کے انجوری ٹایم میں ودیاساگر سنگھ نے صمد کے کراس پر گول کرکے ایسٹ بنگال کو نہ صرف دوصفر کی سبقت دلائی بلکہ جیت پر بھی مہرلگادی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details